Hajaton aur rizqe main brakat ke wazife
حاجتیں پوری ہونے کیلئے 3 اَعمال
{۵} یَا اَللہُ 39بار لکھ کر بازو پر باندھ کر یا گلے میں پہن کر جس حاکم یا افسر کے پاس جسجائز کام کے لئے جائے اِنْ شَآءَاللہ عَزَّوَجَلَّ وہ اُس کی حاجت پوری کرے۔
{۶} یَاذاالۡجَلَالِ وَالۡاِ ِکۡرَام321بارپڑھ کر حسبِ توفیق کوئی میٹھی چیز بچّوں میں تقسیم کر دیجئے، اِنْ شَآءَاللہ عَزَّوَجَلَّ مُراد پوری ہو گی۔
{۷} قَلَّتۡ حِیۡلَتِیۡ اَنۡتَ وَسِیۡلَتِیۡ اَدۡرِکۡنِیۡ یَارَسُوْلَ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ([1]) اٹھتے بیٹھتے، چلتے پھرتے، باوضو بے وضو پڑھتے رہئے ، اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ مراد پوری ہو گی۔
مقدَّمہ جیتنے کے لئے2اَعمال
{۲۱} جو ناجائز مقدَّمے میں پھنس گیا ہو، مقدّمے کی تاریخ والے دن یَا ذَاالۡجَلَالِ وَالۡاِ ِکۡرَام 654بارپڑھ کر کورٹ میں جائے اِنْ شَآءَ اللہ تَعَالٰی فیصلہ اِسی کے حق میں ہو گا۔
{۲۲} وَ قُلْ جَآءَ الْحَقُّ وَ زَهَقَ الْبَاطِلُؕ-اِنَّ الْبَاطِلَ كَانَ زَهُوْقًا (۸۱) (پ۱۵، بنی اسراء یل: ۸۱)
مقدّمے کی کامیابی کیلئے روزانہ کسی بھی ایک نماز کے بعد 133 بار پڑھئے۔ حق پر ہوں تو پڑھئے کہ ناحق پڑھنے والا ازخود مصیبت میں گرفتار ہوسکتا ہے۔
قید سے رہائی کے2 اَعمال
{۲۴} اگر کوئی شخص ظُلماً قید ہو گیاہو تو چلتے پھرتے، اٹھتے بیٹھتے یَا حَیُّ یَا قَیُّوۡمُکثرت سے پڑھے اور یَا حَیُّ یَا قَیُّوۡمُکاغذ پرلکھ کر تعویذ بنا کر پہن بھی لے ، اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ جلدرہائی پائے گا۔
{۲۵} لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ بکثرت پڑھا کرے، اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّقید سے جلد رہا ہو جائے گا۔
دکان ، مکان ، خاندان و سامان کی حفاظت کے 5 اَعمال
{۲۷} دکان یا مکان یا مال و اسباب پر روزانہ یَااللہُ 49بارپڑھ کر دم کر دیا جائے تو ، اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ مختلف نقصانات سے حفاظت ہو گی۔
{۲۸} لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ 69بار کاغذ پر لکھ (یا لکھوا) کر فریم بنواکر مکان یا دکان وغیرہ میں لٹکا دیجئے۔ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ وہاں آسیب نہیں آئے گا اور اگر پہلے سے ہو گا تو بھاگ جائے گا ۔
{۲۹} لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ پڑھ کر اگر استِعمال کی چیزوں پر دم کر دیا جائے تو اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ حفاظت بھی ہو گی اور بَرَکت بھی ۔
{۳۰} رقم اورہر قسم کی چیز کے لین دین (یعنی لینے اور دینے) سے پہلے یَا زَاالۡجَلَالِ وَالۡاِ کۡرَام21بارپڑھنے کی جو عادت بنا لیں گے، وہ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ اس مُعامَلے میں نقصانات سے بچے رہیں گے۔
{۳۱} لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ 65بار لکھ کر اپنے پاس رکھنے والا اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ ظالموں کے ظلم سے محفوظ رہے گا۔
تنگدستی سے نَجات
بعض اعمال ایسے بھی ہوتے ہیں جن کے بجا لانے سے تنگ دستی دور ہوتی ہے ، جیسا کہ حضرتِ سیِّدُنا عبد اللّٰہابنِ عبّاس (رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا) سے روایت ہے کہ سرکارِ مدینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَنے ارشاد فرمایا: کھانے سے پہلے اور بعد میں وُضُو کرنا (یعنی دونوں ہاتھ گِٹّوں تک دھونا) محتاجی (تنگدستی ) دور کرتا ہے اور یہ مُرسلین (یعنی رسولوں ) علَیھمُ السّلامکی سنّتوں میں سے ہے۔ (مُعْجَم اَوْسَط ج۵ص۲۳۱حدیث۷۱۶۶)
زبردست مُحَدِّث حضرتِ سیِّدُنا ہُدبہ بن خالِدعَلَیہ ِرَحْمۃ ُاللہ ِانْماجِدکو خلیفۂ بغداد مامون رشید نے اپنے ہاں مدعو کیا، طَعام (یعنی کھانے) کے آخِر میں کھانے کے جو دانے وغیرہ گر گئے تھے، مُحَدِّثِ صاحِب چُن چُن کر تناوُل فرمانے (یعنی کھانے) لگے۔ مامون نے حیران ہوکر کہا: اے شیخ! کیا آپ کا ابھی تک پیٹ نہیں بھرا؟ فرمایا: کیوں نہیں ! دراصل بات یہ ہے کہ مجھ سے حضرتِ سیِّدُنا حَمّاد بن سَلَمہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے ایک حدیث بیان فرمائی ہے: ’’ جو شخص دسترخوان کے نیچے گِرے ہوئے ٹکڑوں کو کھائے گا وہ فقر (یعنی تنگدستی) سے بے خوف ہوجائے گا۔ ‘‘ (تاریخ اصبھان للاصبہانی ج۲ص۳۳۳)
روزی میں بَرَکت کا بِہترین نُسخہ
تنگدستی کے11روحانی علاج
{۱} یَا مُسَبِّبَ الْاَسْبَاب500 بار، اوّل آخِر درود شریف 11، 11بار، بعد نَمازِ عشا قِبلہ رُو با وُضو ننگے سر ایسی جگہ پڑھئے کہ سراورآسمان کے درمیان کوئی چیز حائل نہ ہو، یہاں تک کہ سر پر ٹوپی بھی نہ ہو۔ اسلامی بہنیں ایسی جگہ پڑھیں جہاں کسی اجنبی یعنی غیرمَحرم کی نظر نہ پڑے۔
{۲} یَا بَاسِطُ 100 بار نَمازِ چاشْتْ کے بعد پڑھ لیجئے، اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ روزی میں بَرَکت ہوگی۔
{۳} یَا ذَاالْجِلَالِ وَالْاِکْرَام 100بار ہر نماز کے بعد پڑھ کر حلال روزگار کیلئے دعا کرنے والے کو اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ رزقِ حلال ملے گا ۔ {۵} صبحِ صادِق کے بعد نمازِ فجر سے پہلے اپنے مکان کے چاروں کونوں میں کھڑے ہو کر یَا رَزَّاقُ10بار پڑھئے اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ کبھی اس گھر میں تنگدستی نہ آئے گی۔ طریقہ یہ ہے کہ گھر میں سیدھے ہاتھ کے کونے سے قبلہ رُخ کھڑے ہوکر شروع کیجئے اوراِس کونے سے دوسرے کونے تک اس طرح ترچھے چل کر جایئے کہ اپنا منہ قبلہ رخ ہی رہے اور ہر کونے میں قبلہ رُخ کھڑ ے ہو کر پڑھتے جائیں۔
{۶} مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللہِ اَحَمَدُ رَسُولَ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ۔ جو شخص بعد نماز جمعہ پاک صاف ہو کر35بار یہ لکھ کر اپنے پاس رکھے خدا خداتَعَالٰیاُسے غیب سے رِزق عطا فرمائے گا اور وہ شیطان کے شر سے بھی محفوظ رہے گا۔
{۷} یَا لَطِیْفُ100بار پڑھ کر ایک مرتبہ اَللّٰهُ لَطِیْفٌۢ بِعِبَادِهٖ یَرْزُقُ مَنْ یَّشَآءُۚ-وَ هُوَ الْقَوِیُّ الْعَزِیْزُ ([1]) پڑھنے سے رِزق میں بَرَکت ہوتی ہے ۔
سُوْرَۃ ُالتَّوْبۃ لکھ یا لکھواکرپلاسٹک کوٹنگ کروا کراپنے سامان میں رکھئے ، اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ چوری سے محفوظ رہے گا۔
{۲۰} یا جَلِیْلُ ( اے بزرگی والے) 10 بارپڑھ کر اپنے مال واَسباب اوررقم وغیرہ پردم کردیجئے، اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ چوری سے محفوظ رہے گا۔
{۲۱} مال چوری یا مال گم ہوجائے، یہ آیتِ مبارَکہ بے شمار پڑھنے سے مل جائے گا، اِن شَاءَ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ۔ یٰبُنَیَّ اِنَّهَاۤ اِنْ تَكُ مِثْقَالَ حَبَّةٍ مِّنْ خَرْدَلٍ فَتَكُنْ فِیْ صَخْرَةٍ اَوْ فِی السَّمٰوٰتِ اَوْ فِی الْاَرْضِ یَاْتِ بِهَا اللّٰهُؕ-اِنَّ اللّٰهَ لَطِیْفٌ خَبِیْرٌ (۱۶) (پ۲۱سُورۃُ لُقمٰن آیت: ۱۶)
{۲۲} اگر کام دھندے میں دل نہ لگتا ہو تو۔ ۔ ۔ ۔ ۔
یا اللہُ101بار کاغذ پر لکھ کر تعویذ بنا کربازو پر باندھ لیجئے، اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ جائز کام دھندے اور حلال نوکری میں دل لگ جائے گا۔
اگر گھر میں بیماری اور غربت و ناداری نے بسیرا کر لیا ہو توبِلا ناغہ7روز تک ہرنَماز کے بعد یَارَزَّقُ یَا رَحْمٰنُ یَا رَحِیْمُ یَاسَلَامُ 112 بار پڑھ کر دعا کیجئے، اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ بیماری ، تنگدستی و نادار ی سے نَجات حاصِل ہو گی۔
{۲۴} افسر کی ناراضی کے تین روحانی علاج
افسر (یا نگران) جس سے خَفا ہو وہ بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِط بکثرت پڑھا کرے یا ایک مرتبہ لکھ کر بازو پر باندھ لے اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ اس کا افسر (یانگران) مہربان ہوجائے گا ۔
{۲۵} اگر افسریا سیٹھ بات بات پر غصّہ کرتا اور جھاڑتاہو تو اٹھتے بیٹھتے ہر وقت یَا حَییُّ، یَا قَیُّوُمُ پڑھتے رہئے اور تصوُّر میں افسر یا سیٹھ کا چِہرہ لاتے رہئے، اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ وہ آپ پر مِہربان ہو جائے گا ۔
{۲۶} لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا اللّٰہُ پڑھ کر یا لکھ کر بازو وغیرہ پر باندھ کر ضرورتاً کسی ظالم افسر کے دفتر میں جانے سے اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ اس کے شر سے حفاظت ہو گی۔