Wazifa for hajat hajataun pure hone ka wazifa |
Wazifa for hajat hajataun pure hone ka wazifa
حاجتیں پوری ھونے کے کچھ عمل میں عرض کرتا ھوں اِن
عمل کو غور سے ضرور پڑھیں انشاءاللّٰہ آپ کو اس سے فائدا ہوگا کافی دوست حاجتوں کے عمل ڈھونڈتے رھتے ہیں وہ دوست یہ تینوں عمل میں سے ایک کو مختص کرلے یعنی ان تینوں عمل میں سے ایک پڑھتے رھیں انشاءاللہ تعالی آپ کی حاجت ضرور پوری ھوگی وہ کیا ہیں جیسے کسی کو مکان کی حاجت ہو ملازمت کی ضرورت ہو یا بے روزگار ہو گاڑی کی حاجت ہو کسی کو ظالم آفیسر تنگ کرتا ہو یہ وظیفے پڑھیں انشاءاللہ ضرور حاجتیں پوری ہونگی
اس پیج پر میں جتنے بہی عمل عرض کرتا ھوں سب بزرگوں کے آزمودہ ہوتے ہیں ان عملوں کی اجازت لینے کی بہی ضرورت نہی کیونکہ یہ عمل اجازت یافتہ ہوتے ہیں ان کی اجازت عام ہوتی ہے ھر صحیح العقیدہ مسلمان کو اجازت ھوتی ہے
حاجتیں پوری هونے کیلئے 3 اعمال
(01) وظیفہ ياالله 39 پرلکھ کر یا لکھوا کر بازو پر باندھ لیں یا گلے میں پہن کر جس آفسر کے پاس جس بہی کام کےلئے جائیں گے وہ کام آپ کا ضرور کرے گا انشآءاللہ تعالیٰ
یہ وظیفہ آزمودہ وظیفہ ہے ھر جائز کا کے لئے مفید ہے
ھر جائز کام کے لئے یہ عمل کیا جائے تو
انشآءاللّٰه تعالیٰ وہ اس عمل کی برکت سے آپ کی حاجت پوری ھوگی ۔
( 02 ) ياذالجلال والاکرام 321 بار پڑھ کر حسب توفیق کوئی میٹھی چیز بچوں میں
تقسیم کر دیجئے ، انشاءالله تعالیٰ مراد پوری ہوگی ۔
(03) قٙلّٙت حِیلٙتِی اٙنتٙ وٙسِیلٙتِی آدرِکنِی یٙارٙسُولٙ اللّٰہ( صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم )
اٹھتے بیٹھتے ، چلتے پھرتے ، باوضو بے وضو پڑھتے رہے ، ان شاءالله تعالیٰ ھر دلی مراد پوری ہوگی ۔
آپ کی جو بھی جائز حاجت ضرور پوری ھوگی بہت ہی آزمودہ وظیفہ ہے آپ یہ تینوں وظیفے کریں انشاءاللہ ناکامی نہی ھوگی ھر حاجت کےلئے مجرب ہیں دوستو ان عملوں اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہے