فقیر کے اوصاف: فقیر کے جو اوصاف ہیں وہ عرض کرنے کی کوشش کروں گا آرٹیکل کو پورا پڑھیں کہ فقیر کے کیا کیا اس صاف ہوتے ہیں وہ اس پورے آرٹیکل میں لکھ دیے گئے ہیں اپ اس پورے مضمون کو پڑھ لیں انشآءاللہ تعالیٰ بہت معلومات ملے گی
Faqeer ke osafe |
Dunyan mein Faqeer ke ye osafe honey chahea دنیا میں فقیر کے یہ اوصاف ہونے چاہیے
دن کو روزہ رکھے رات کو قیام کریں رکوع و سجود کرنے والا ہو رب عزوجل کی رحمت کا طالب اس کی بخشش میں رغبت رکھنے والا صبر و شکر کرنے والا دوسروں سے نرمی و شفقت سے پیش آنے والا تنہائی اختیار کرنے والا کم گفتگو کرنے والا کم کھانے والا اور ذکر عزوجل کی کثرت کرنے والا ہو اچھی سوچ کا مالک ہو لوگوں سے دور رہے دوست کم بنائے اور حزن و ملال کی کثرت کرے دنیا کے مال و متاع اور اس کے شبہات سے بچنے والا ہو خواہشات اور دنیا کی حیلہ سازی اور مکر و فریب سے اجتناب کرنے والا ہو اور خرید و فروخت میں مشغول رہنے والا نہ ہو اس کے لیے کسی سے لیا جائے نہ ہی کسی کو دیا جائے اگر موجود ہو تو پہچانا نہ جائے اور اگر غائب ہو تو یاد نہ کیا جائے بہت زیادہ تنہائی اختیار کرنے والا کثرت سے آنسو بہانے والا ہو خود بھی کسی چیز کا مالک نہ ہو اور کوئی دوسرا بھی اس پر اختیار نہ رکھتا ہو اپنے نفس کا محاسبہ کرنے والا رضا الہی عزوجل کو پیش نظر رکھنے والا ہو
Faqeer ke osafe is Tarah hon
اس کی سانسیں حرام سونگنے سے محفوظ ہوں دل اطاعت الہی عزوجل سے مانوس ہو بہت زیادہ دنیاوی فکریں نہ کرے بلکہ دنیا کو عبرت کی نگاہ سے دیکھے کم خواہشات رکھنے والا اور شبے والی چیزوں کو ترک کرنے والا ہو ہمیشہ عبادت پر کمر بستہ بہت زیادہ قناعت کرنے والا حیلوں کو چھوڑ دینے والا بندوں کے وسیلوں کا بہت کم محتاج ہو اسے کبھی بھی لوگوں کی ضرورت و حاجت نہ پڑے اپنے مولا عزوجل پر بھروسہ کرتے ہوئے کل پر نظر نہ رکھے صرف اسی کی عبادت کرے دنیا سے مکمل طور پر کنارہ کش رہے اور اپنے آپ کو صرف رب عزوجل کی طرف متوجہ رکھے اس کے پاس بقدر ضرورت مال بھی نہ ہو اور نہ ہی ذرہ برابر کسی شے کا مالک ہو صرف رب عزوجل کی عبادت وطاعت میں مصروف رہے اور اس کے غیر سے مستغنی ہو جائے اسے منافقت کی ہوا بھی نہ لگی ہو اور نہ ہی بازاروں میں گھومتا پھرتا ہو رکاوٹ بنے بغیر راستے پر چلنے والا ہو اس کا بدن کمزور جسم ہلکا پھلکا، نظر پاک ہو، علم عمل کا پیکر دنیا سے کنارہ کش ہو، مجاہدات میں مگن رہے اور ذات باری تعالیٰ کے جلوؤں میں مستغرق رہنے والا اور ملکوت کی طرف سبقت لے جانے والا ہو، اس ذات حق کو ہر لمحے پیش نظر رکھے جو زندہ ہے جس سے کبھی فنا نہیں اکڑ کر نہ چلنے والا اور نہ ہی خوش و خرم نظر آنے والا ہو،
Faqeer ke osafe in urdu
لوگوں سے دور رہنے والا ان پر امیدیں نہ رکھنے والا تکبر نہ کرنے والا سچی بات کہنے والا اچھے کام کرنے والا ہو دنیا والوں سے علیحدگی میں سکون محسوس کرے جنگلات کے درندوں سے مانوس ہو میدانوں اور پہاڑوں میں گھومنے والا ہو دنیا کی محبت سے خالی ہو اور محبت کی آنکھ سے اسے کبھی نہ دیکھے اپنے عزیز و اقرباء اور احباب کو اللہ عزوجل کی خاطر چھوڑ دے اپنے نفس پر حد قائم کرے اور محنت کو لازم پکڑے اس بات کا یقین رکھیں کہ دل اللہ عزوجل کا گھر ہے لہذا اس کی پاکی و طہارت کا خیال رکھے تاکہ وہ اس میں ذات باری تعالیٰ کی تجلیات پائے اس کے دل میں خدا کے سوا کوئی نہ ہو اور اگر اسے دنیا اور اس کی تمام نعمتیں دے دی جائیں تو ان کی طرف آنکھ اٹھا کر بھی نہ دیکھے مذکورہ اوصاف کا حامل شخص ہی فقیر ہو سکتا ہے
Faqeer ke osafe |
جنت کا خزانہ
منقول ہے کہ چار چیزیں جنت کا خزانہ ہے
نمبر(1) مصیبت کو چھپانا
نمبر(2) فاقہ کشی کو چھپانا
نمبر(3) چھپا کر صدقہ دینا اور
نمبر(4) دکھ تکلیف کو چھپانا ایک قول یہ ہے کہ کامل انسان میں دو خوبیاں ہوتی ہیں
نمبر(1) وہ باطل سے راضی نہیں ہوتا اور
نمبر(2) حق سے منہ نہیں موڑتا
چھ کاموں میں جلدی کرو
منقول ہے کہ جلد بازی شیطان کی طرف سے ہے مگر ان چھ کاموں میں جلدی کرنا شیطان کی طرف سے نہیں وہ یہ ہیں
نمبر(1) جب نماز کا وقت ہو جائے تو اس میں جلدی کرنا
نمبر(2) مہمان آئے تو اس کی مہمان نوازی کرنا
نمبر(3) کسی کے مرنے پر اس کی تہجیز و تکفین کرنا
نمبر(4) بچی بالغ ہونے پر اس کی شادی کرنا
نمبر(5) قرض کی ادائیگی کا وقت آجائے تو اس سے جلدی جلدی ادا کرنا اور
نمبر(6) کوئی گناہ ہو جائے تو فوراً توبہ کرنا