"" Powerful Islamic Duas in Urdu: Unlock Spiritual Blessings

Powerful Islamic Duas in Urdu: Unlock Spiritual Blessings

 islamic dua in urdu, It is a request to you that you should continue to pray that it is obligatory to dua 20 times a day and this obligation is fulfilled by every worshiper.  Keep praying the prayers that I have from time to time, God willing, it has great benefits because God himself has said that pray to me and I will accept your prayers.


اپ سے عرض ہے کہ دعائیں مانگتے رہیں کہ دعا مانگنا واجب ہے روزانہ 20 مرتبہ دعا مانگنا واجب ہے اور یہ واجب ہر نمازی کا ادا ہو جاتا ہے اپ روزانہ کچھ نہ کچھ دعائیں مانگتے رہیں اسلامی دعائیں قران پاک میں جو دعائیں ائی ہیں اور حدیث پاک میں جو دعائیں موجود ہیں وہ اپ مانگتے رہیں وقتا وقتا انشاءاللہ اس کے بڑی فائدے ہیں کیونکہ خدا نے خود فرمایا ہے کہ مجھ سے دعا مانگو میں دعائیں قبول فرماؤں گا


islamic dua in urdu
 فيضان دعا


درود شریف کی فضیلت


حضور یا کرم نُورِ مجسم، شاه بنی آدم، رسول محتشم، شافِعِ اُمَم صلی اللہتعالٰی علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا، جوشخص بروز جمعہ مجھ پرسو بارڈ رُود پاک پڑھے، جب وہ قیامت کے روز آئے گا تو اُس کے ساتھ ایک ایسا نور ہو گا کہ اگر وہ ساری مخلوق میں تقسیم کر دیا جائے تو سب کو کفایت کرے۔

(حلية الأولياء ج ٨ ص ٤٩ حديث ١١٣٤١)

islamic dua in urdu
islamic dua in urdu

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! دعامانگنا بہت بڑی سعادت ہے ،قرآن و احادیث مبارکہ میں جگہ جگہ دُعا مانگنے کی ترغیب دلائی گئی ہے۔ ایک حدیث پاک میں ہے: ”کیا میں تمہیں وہ چیز نہ بتاؤں جو تمہیں تمہارے دشمن سے نجات دے اور تمہارا رزق وسیع کر دے، رات دن اللہ تعالیٰ سے دُعا مانگتے رہو کہ دُعا مومن کا ہتھیار ہے۔“ 

( المُسند أبي يعلى ج ۲ ص ۲۰۱ حدیث ۱۸۰٦)


دعا دافع بلا ھے کی مدنی سرکار صل اللہ تعالی علیہ 

والہ وسلم کافرمان مشکبار ہے: بلا انترتی ہے پھر دُعا اُس سے جاملتی ہے ۔ پھر دونوں قیامت تک جھگڑا کرتے رہتے ہیں.

(المُستدرك ج ٢ ص ١٦٢ حديث ١٨٥٦)


عبادات میں دعا کا مقام 


حضرت سید نا ابوذر غفاری رضی اللہ تعالی عنہ ارشاد فرماتے ہیں: عبادات میں دُعا کی وہی حیثیت ہے جو کھانے میں نمک کی ۔

(تنبيه الغافِلِينَ ص ٢١٦ حديث ٥٧٧)


islamic dua in urdu  
دعا کے تین فائدے


اللہ کے محبوب ، دانائے غیوب ، مُنَزَّ عَنِ الْعُيُوبِ عَزَّوَجَلَّ وصلى الله تعالی علیہ والہ وسلم فرماتے ہیں: جو مسلمان ایسی دعا کرے جس میں گناہ اور قطع رحمی کی کوئی بات شامل نہ ہو تو اللہ تعالیٰ اُسے تین چیزوں میں سے کوئی ایک ضرور عطا فرماتا ہے؟ {1} یا اُس کی دعا کا نتیجہ جلد ہی اس کی زندگی میں ظاہر ہو جاتا ہے۔ یا {2} الله تعالیٰ کوئی مصیبت اس بندے سے دُور فرما دیتا ہے۔ یا {3} اس کے لئے آخرت میں بھلائی جمع کی جاتی ہے۔ ایک اور روایت میں ہے کہ بندہ (جب آخرت میں اپنی دعاؤں کا ثواب دیکھے گا جودنیا میں منتجاب ( یعنی مقبول ) نہ ہوئی تھیں تو ) تمنا کرے گا ، کاش دُنیا کے اندر میری کوئی دُعا قبول ہی نہ ہوئی ہوتی۔

(المستدرك للحاكم ج ٢ ص ١٦٥٠١٦٣ حدیث ١٨٦٢٠١٨٥٩)


میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! دیکھا آپ نے ! دعا رائیگاں تو جاتی ہی نہیں۔ اس کا دُنیا میں اگر اثر ظاہر نہ بھی ہو تو آخرت میں اجر و ثواب مل ہی جائے گا۔ لہذا دُعا میں سستی کرنا مناسب نہیں۔


یا عَفُو کے پانچ حُرُوف کی نسبت سے 5 مدنی پھول


نمبر ایک: پہلا فائد ہ یہ ہے کہ اللہ عزو جل کے حکم کی پیروی ہوتی ہے کہ اُس کا حکم ہے مجھ سے دعا مانگا کرو۔ جیسا کہ قران پاک میں ارشاد ہے:


أَدْعُونِي أَسْتَجِبْ لَكُم ترجمہ کنز الایمان: مجھ سے دعاء کرو میں قبول کروں گا

 (پ ٢٤ المؤمن: ٦٠) ۔

 

 نمبر دو: دُعا مانگنا سنت ہے کہ ہمارے پیارے پیارے آقا مکی مدنی مصطفے صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اکثر اوقات دُعا مانگتے ۔ لہذا دُعاء مانگنے میں اتباع سُنت کا بھی شرف حاصل ہوگا۔


نمبر تین:  دُعا مانگنے میں اطاعتِ رسول صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم بھی ہے کہ آپ صلی اللہ تعالٰی علیہ والہ وسلم دعا کی اپنے غلاموں کو تاکید فرماتے رہتے۔ 


نمبر چار: دُعا مانگنے والا عابدوں کے زمرہ (یعنی گروہ) میں داخل ہوتا ہے کہ دعا بذات خود ایک عبادت بلکہ عبادت کا بھی مغز ہے ۔ جیسا کہ نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کا فرمان عالیشان ہے :- الدُّعَاءُ مُخُ الْعِبَادَةِ 

ترجمہ: دُعاء عِبادت کا مغز ہے۔

(سنن الترمذی ج ۵ ص ٢٤٣ حدیث ٣٣٨٢)

islamic dua in urdu
islamic dua in urdu

نمبر پانچ: دُعا مانگنے سے یا تو اُس کا گناہ معاف کیا جاتا ہے یا دُنیا ہی میں اُس کے مسائل حل ہوتے ہیں یا پھر وہ دُعا اُس کے لئے آخرت کا ذخیرہ بن جاتی ہے۔

نه جانے کون ساگناہ ھوگیا ھے؟

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! دیکھا آپ نے ؟ دُعامانگنے میں اللہ رَبُّ الْعِزَّتِ عَزَّوَجَلَّ اور اُس کے پیارے حبیب صلی اللّہ تعالی علیہ والہ وسلم کی اطاعت بھی ہے، دُعاء مانگنا سنت بھی ہے، دُعاء مانگنے سے عبادت کا ثواب بھی ملتا ہے نیز دُنیا و آخرت کے مُتَعَدَّد فوائد حاصل ہوتے ہیں ۔ بعض لوگوں کو دیکھا گیا ہے کہ وہ دعا کی قبولیت کیلئے بہت جلدی مچاتے بلکہ معاذ اللہ عزو جل باتیں بناتے ہیں کہ ہم تو اتنے عرصہ سے دُعائیں مانگ رہے ہیں، بزرگوں سے بھی دُعائیں کرواتے رہے ہیں، کوئی پیر فقیر نہیں چھوڑا، یہ وظائف پڑھتے ہیں، وہ اوراد پڑھتے ہیں ، فلاں فلاں مزار پر بھی گئے مگر اللہ عزوجل ہماری حاجت پوری کرتا ہی نہیں۔ بلکہ بعض یہ بھی کہتے سُنے جاتے ہیں: نہ جانے ایسا کون سا گناہ ہو گیا ہے جس کی ہمیں سزا مل رہی ہے۔“ نماز نہ پڑھنا تو گویا خطا ہی نہیں!

اس طرح کی بھڑاس نکالنے والے سے اگر پوچھا جائے کہ بھائی آپ نماز تو ضرور پڑھتے ہی ہوں گے؟ تو شاید ہی جواب ملے جی نہیں بھائی ۔ دیکھا آپ نے زبان پر تو بے ساختہ نماز نہ پڑھنے کے لفظ جاری ہیں نہ جانے کیا خطا ہم سے ایسی ہوئی ہے؟ جس کی سزا ہم کو مل رہی ہے اور نماز میں ان کی غفلت تو انہیں نظر ہی نہیں آرہی گویا نماز کو نہ پڑھنا تو (معاذ اللہ عزوجل) ان لوگوں کے نزدیک کوئی گناہ ہی نہیں ہے ارے! اپنے مختصر سے وجود پر ہی تھوڑی نظر ڈال لیتے ، دیکھئے تو سہی آپ کے بال انگریزی، انگریزوں کی طرح سر بھی بر ہنہ (ب۔ رہ - کد ) لباس بھی انگریزی ، چہرہ دُشمنانِ مصطفے آتش پرستوں ۔ جیسا یعنی تاجدار رسالت صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی عظیم سنت داڑھی مبارک چہرے سے غائب تہذیب و تمدن اسلام کے دشمنوں جیسا، نماز تک بھی نہ پڑھیں۔ حالانکہ نماز نہ پڑھنا بڑا گناہ ، داڑھی منڈانا حرام اور دن بھر میں جُھوٹ ، غیبت ، پچغلی ، وعدہ خلافی ، بدگمانی ، بدنگاہی، والدین کی نافرمانی ، گالی گلوچ فلمیں ڈرامے، گانے باجے وغیرہ وغیرہ نہ جانے کتنے گناہ کئے جائیں۔ لیکن یہ گناہ ”جناب کو نظر ہی نہ آئیں۔ اتنے اتنے گناہ کرنے کے باوجود شیطان غافل کر دیتا ، ہے۔ اور زبان پر یہ الفاظ شکوہ کر رہے ہوتے ہیں۔


Online product purchase click now

islamic dua in urdu