"" فراخی رزق کی دعا اور رزق میں اضافے کی دعا

فراخی رزق کی دعا اور رزق میں اضافے کی دعا

Frakhi rizq ki dua
Frakhi rizq ki dua

تعارف: آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے فراخی رزق کی

دعا اور رزق میں اضافے کی دعا رزق تنگی دور ہو اور رزق میں برکت ہو آپ کا کاروبار اچھا چلے آپ کے دکان پر گھاکوں کی رش لگ جائے اگر آپ ملازمت کی تلاش میں ہیں تو آپ کو ملازمت مل جائے اسی طرح کے وظائف آپ کو ملیں گے آپ کے رزق میں برکت ہو فراخی رزق کی دعا عرض کرنے لگا ہوں آپ اس آرٹیکل کو پورا پڑھیں انشآءاللہ تعالیٰ

کافی فائدہ ملنے والا ہے


رزق میں اضافے کی دعا


اکثر دیکھا گیا ہے کہ لوگ رزق کے معاملے میں بڑے پریشان نظر آتے ہیں لیکن اب ان کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے ہم نے ایک بہت ہی زبردست اور بہت ہی پیارا وظیفہ اس آرٹیکل میں لکھ دیا ہے کہ آپ ان پر عمل کریں انشآءاللہ تعالیٰ آپ کے رزق میں اضافہ ہوگا آپ کے رزق میں وسعت ہوگی وہ کشادگی ہوگی آپ کو پریشان ہونے کی اب ضرورت نہیں ہے کیونکہ بہت ہی زبردست اور آزمودہ وظیفہ ہم بتانے جا رہے ہیں اسی آرٹیکل میں آرٹیکل کو پورا پڑھیں گے تو ہی معلومات ملے گی یقین کامل کے ساتھ پڑھیں انشآءاللہ تعالیٰ بڑا ہی فائدہ ملے گا 

رزق میں برکت کا وظیفہ پڑھنے کا طریقہ 


یہ وظیفہ نماز عشاء کے بعد کرنا ہے اس سے پہلے آپ باوضو ہو کر قبلے کی طرف منہ کرکے کامل یقین رکھتے ہوئے اس وظیفے کو شروع کریں 

اس وظیفے کے اول آخر تین تین مرتبہ درود پاک پڑھیں 

Frakhi rizq ki dua
Frakhi rizq ki dua
فراخی رزق کی دعا


یا مسبیب الاسباب کو 500 مرتبہ نماز عشاء کے بعد کھلے آسمان تلے ہتاکہ سر پر ٹوپ بھی نہ ہو اس وظیفے کو کامل یقین کے ساتھ پڑھیں انشآءاللہ تعالیٰ آپ کے رزق میں فراخی ہوگی یہ عمل آزمودہ ہے کریں بہت فائدہ ہوگا 

 
چڑیا اور اندھا سانپ 

ڈاکوؤں کا ایک گروہ ڈاکیتی کے لیے ایسے مقام پر پہنچا جہاں کھجور کے تنے درخت تھے ایک درخت ان میں خشک بغیر کھجوروں کے تھا ڈاکوں کے سردار کا بیان ہے میں نے دیکھا کہ ایک چڑیا پھل دار درخت سے اڑ کر خشک درخت پر جا بیٹھتی ہے وہ تھوڑی دیر میں اڑ کر پھلدار درخت پر اتی ہے پھر وہاں سے اڑ کر دوبارہ اسی خشک درخت پر آجاتی ہے اسی طرح اس نے بہت سارے چکر لگائے میں تعجب کے مارے خشک درخت پر چڑھا تو دیکھتا ہوں کہ وہاں ایک اندھا سانپ منہ کھولے بیٹھا ہے اور چڑیا اس کے منہ میں کھجور رکھ جاتی ہے یہ دیکھ کر میں رو پڑا اور اللہ تعالی کی بارگاہ میں عرض گزار ہوا یا الہی ایک طرف یہ سانپ ہے جس کو مارنے کا حکم تیرے نبی محترم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے دیا مگر جب تو نے اس کی آنکھیں لے لی تو اس کے گزارے کے لیے ایک چڑیا مقرر فرما دی دوسری طرف میں مسلمان بندہ ہونے کے باوجود  مسافروں کو ڈرا دھمکا کر لوٹ لیتا ہوں اسی وقت غیب سے ایک آواز گونج اُٹھی اے فلاں توبہ کے لیے میرا دروازہ کھلا ہے یہ سن کر میں نے اپنی تلوار توڑ ڈالی اور کہنے لگا میں اپنے گناہوں سے باز آیا میں اپنے گناہ ہوں سے باز آیا پھر وہی غائبی آواز سنائی دی ہم نے تمہاری توبہ قبول کر لی اب جب اپنے رفقا کے پاس آکر میں نے ماجرہ کہا تو وہ کہنے لگے ہم بھی اپنے پیارے اللہ سے صلح کرتے ہیں چنانچہ انہوں نے بھی سچے دل سے توبہ کی اور سارے حج کے ارادے سے مکہ مکرمہ زادھا اللہ شرفاوتعظیما کی جانب چل پڑے تین دن سفر کرتے ہوئے ایک گاؤں میں پہنچے تو وہاں ایک نابینا بڑھیا دیکھی جو میرے سردار کا نام لے کر پوچھنے لگی نام لے کر پوچھنے لگی کہ کیا اس قافلے میں وہ بھی ہے میں نے آگے بڑھ کر کہا جی ہاں وہ میں ہی ہوں کہو کیا بات ہے بڑھیا اُٹھی اور گھر کے اندر سے کپڑے نکال لائی اور کہنے لگی چند روز ہوئے میرا نیک فرزند انتقال کر گیا یہ اسی کے کپڑے ہیں مجھے تین رات متواتر سرور کائنات صلی اللہ علیہ وسلم نے خواب میں تشریف لا کر تمہارا نام لے کر ارشاد فرمایا ہے کہ وہ آرہا ہے یہ کپڑے اسے دے دینا میں نے اس سے وہ مبارک کپڑے لے کر پہن کر اپنے رفقاء سمیت مکہ مکرمہ زادھا اللہ شرفاوتعظیما کی طرف روانہ ہو گیا


واہ میرے اللّٰہ تیری بھی کیا شان ہے تو نے ایک چڑیا کو اندھے سانپ کی خادمہ بنا دیا اے میرے پروردگار تیرے رزق فراہم کرنے کے انداز بھی کیا خوب ہیں 


اللہ تعالی نے روزی کا ذمہ لیا ہے

بے روزگاری اور روزی کی تنگی پر گھبرانے والو شیطان کے وسوسوں میں نہ آؤ بارہویں پارے کی پہلی آیت میں ارشاد خداوندی ہے

ومامن دآبۃ فی الارض آلا علی اللّٰہ رزقھا 

ترجمہ اور زمین پر چلنے والا کوئی ایسا نہیں جس کا رزق اللّٰہ کے ذمہ کرم پر نہ ہو